کانگریس نے دہلی کے عوام کو درپیش تمام مسائل کے لئے حکمراں جماعت عام آدمی
پارٹی (آپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج
ایک بار پھر کہا کہ ان دونوں پارٹیوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے دہلی میں
ڈولپمنٹ کا پورا کام رکا ہوا ہے جس کے سبب یہاں چکن گنیا، ڈینگو اور ملیریا
جیسی خطرناک بیماریوں سے لوگ پریشان رہتے ہیں۔انہوں
نے الزام لگایا کہ اقتدار میں آنے سے قبل آپ نے دہلی کے
عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اس کی حکومت بننے کے ایک برس کے اندر تمام غیر
منظور شدہ کالونیوں کو منظوری دیکر لوگوں کے ان کے مالکانہ حقوق سونپ دیئے
جائیں گے۔لیکن آپ حکومت کے دو سال مکمل ہوجانے کے باوجود اب تک ایسی ایک بھی کالونی
کو منظور نہیں کیاگیا ہے جو عوام سے کیے گئے وعدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔